لاہور:علامہ مفتی زبیر احمد کےبیٹےحافظ نعمان کابےدردی سے قتل

Nov 30, 2023 | 11:35 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ہنجروال کے علاقے میں معروف سکالر حافظ نعمان احمد کو موٹر سائیکل سوار شوٹر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حافظ نعمان علامہ مفتی زبیر احمد کے بیٹے تھے،اطلاع ملتے ہی اعلی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔

ہنجروال کے علاقے میں معروف سکالر حافظ نعمان احمد کے قتل کی فوری ایف آئی آر درج کر لی گئی.ایف آئی آر مقتول کے بھائی حافظ ذیشان کی مدعیت میں درج کی گئی.ملزم کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا.

مزیدخبریں