لاہور: مختلف مقامات پر ہلکی بارش سے اسموگ میں کمی، سردی میں اضافہ

Nov 30, 2023 | 09:43 AM

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد شہر پر چھائی سموگ میں کمی ہوئی ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا ہے، بارش کی وجہ سے لاہور پر چھائی سموگ میں بھی کمی ہوئی اور فضائی آلودگی کے انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پوٹھوہار ،بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 

بیان کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اورکشمیر میں پہاڑوں پر برفباری ، چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ دوسری جانب پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 05، اسکردومیں منفی 03  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

مزیدخبریں