ویب ڈیسک:ایک تحقیق میں بتایاگیاہےکہ تیزچلنےکی عادت آپ کوذیابیطس ٹائپ ٹوسےمحفوظ رکھ سکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ویسےتوپیدل چلناصحت کیلئےاچھاہوتاہےلیکن اگرآپ تیزچلناعادت بنالےتویہ آپ کوذیابیطس ٹائپ ٹوکی قسم سےمحفوظ رکھ سکتی ہے۔
اس حوالے سے تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ3 اعشاریہ7 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے سے ذیابیطس کی مذکورہ بالا قسم کے لاحق ہونے کے خطرے کو ایک تہائی سے زیادہ کم کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق سے منسلک ماہرین نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے کہ ہر ایک اپنی روز مرہ کی زندگی میں کرسکتا ہے۔
یہ تحقیق ایک بین الاقوامی محققین کی ٹیم بشمول امپیرئیل کالج لندن نے کی۔ محققین یہ جاننا چاہتے تھے کہ ذیابیطس سے محفوظ رہنے کے لیے چلنے کی بہترین یا مطلوبہ رفتار کیا ہونا چاہیے۔
جس کے بعد انہوں نے1999 سے 2022 کے درمیان3 سے11 برس تک کی جانے والی10 تحقیق کا جائزہ لیا۔ اس تحقیق میں برطانیہ، جاپان اور امریکا بھر سے5 لاکھ8 ہزار121 بالغ افراد نے حصہ لیا۔
ماہرین کے مطابق اس سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ (3 اعشاریہ 7 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے تیز قدمی سے چلنے سے ذیابیطس کے خطرات کو 39 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔