ایک نیوز:کراچی گلستان جوہرکے گھرسےخاتون سمیت 3بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےگلستان جوہرکےگھرسے4افرادکی گلا کٹی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
پولیس حکام کےمطابق چاروں افراد کوتیزدھارآلےسےقتل کیاگیاہے،مقتولین میں ایک خاتون اورتین بیٹےشامل ہیں،خاتون کی صائمہ کےنام سےشناخت ہوئی ہےاوربیٹوں کی اشہد،شاہ زین اوراحدکےناموں سےشناخت ہوئی ہے۔
پولیس حکام کےمطابق لاشیں ضابطےکی کارروائی کیلئےگلستان جوہرتھانےمنتقل کی گئی ہیں،خاتون کاشوہرکیبل کاکام کرتاہے۔
پولیس حکام کےمطابق گھرکےسربراہ کوحراست میں لےلیاگیاہے،جس کی شناخت ارشدعلی کےنام سےہوئی ہے،جس سےپوگچھ کی جارہی ہے،زیرحراست ارشدعلی کےمطابق وہ کام کےسلسلہ میں ڈالمیاگیاہواتھا،جب وہ گھرواپس آیاتوبیوی بچوں کی لاشیں ملیں،محلےمیں سےکسی نےچیخنےچلانےکی آوازنہیں سنی۔
کراچی گلستان جوہرکےگھرسےخاتون سمیت3بچوں کی لاشیں برآمد
Nov 30, 2023 | 04:19 AM