یوکرینی ملٹری انٹیلی جنس سربراہ کی اہلیہ کوزہردیدیاگیا،علاج جاری

Nov 30, 2023 | 03:41 AM

ویب ڈیسک:یوکرینی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس چیف  کی اہلیہ کوزہردیاگیا،جوہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
تفصیلات کےمطابق یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس چیف خفیہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان نے کہا ہےکہ ان کے انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ ماریانا بڈانووا کو دھاتوں کے ذریعے زہر دیا گیا جن کا علاج جاری ہے۔
ترجمان نے مزیدکہا ہےکہ انٹیلی جنس چیف کی اہلیہ کو زہر دیے جانے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس بات کی کوئی وضاحت نہیں کی کہ انہیں کب اور کس نے زہر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس چیف روس کے خلاف خفیہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں، رواں سال روسی سکیورٹی اداروں کی جانب سے ان پر10 بار قاتلانہ حملوں کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
یوکرینی میڈیا کی جانب سے خاتون کو زہر دیے جانے کی اطلاع سب سے پہلے دی گئی جس پر روس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہےکہ ملٹری انٹیلی جنسی چیف کی اہلیہ کو زہر ان کی اندرونی لڑائی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں