اوکاڑہ:موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سےٹکراگئی،خاتون جاں بحق،نوجوان زخمی

اوکاڑہ:موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سےٹکراگئی،1جاں بحق،1زخمی
کیپشن: Okara: Motorcycle collides with tractor-trolley, 1 dead, 1 injured

ایک نیوز:اوکاڑہ میں موٹرسائیکل ٹریکٹرٹرالی سےٹکراگئی حادثےمیں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک نوجوان  زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں36 جوڑے روڈ اوکاڑہ بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل ٹریکڑ ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی حادثہ میں موٹرسائیکل پرسوارخاتون زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگئی اورایک نوجوان  زخمی بھی ہوا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ریسکیوٹیموں نےزخمی نوجوان کوموقع پرہی طبی امدادفراہم کی،حادثےمیں جاں بحق ہونےوالی خاتون کی لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں پرضروری کارروائی کرنےکےبعدلاش کوورثاکےحوالے کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالی خاتون کی شناخت 22سالہ سونیاپروین کےنام سےہوئی ہے۔