گوجرانوالہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈیافتہ اجرتی قاتل ہلاک 

گوجرانوالہ:مبینہ پولیس مقابلہ ،ریکارڈیافتہ اجرتی قاتل ہلاک 
کیپشن: Gujranwala: Alleged police encounter, recorded hired killer killed

ایک نیوز:گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے کےدوران ریکارڈیافتہ اجرتی قاتل ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں تھانہ تتلے عالی کے علاقے میں رات گئےمبینہ  پولیس مقابلہ ہوا۔جس میں دس سے زائد قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک اجرتی قاتل ہلاک ہو گیا۔
پولیس کےمطابق ملزم کوآلہ قتل کی برآمدگی کیلئےلےجایاجارہا تھا کہ راستےمیں ملزم کےساتھیوں نےپولیس پرحملہ کردیا،دوطرفہ فائرنگ کےدوران گولیاں لگنےسےملزم ہلاک ہوگیا،مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کےمطابق مقابلےمیں ہلاک ہونےوالےملزم کی شناخت عبدالجبارکےنام سےہوئی،ملزم بھروکی چیمہ میں ہونے والی قتل کی لرزہ خیز واردات میں ملوث تھا، ہلاک ملزم اجرتی قاتل تھا جس کے خلاف دس سے زائد مقدمات درج تھے۔
پولیس کےمطابق مقابلےمیں مارےجانےوالےملزم کی لاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے،اورملزم کےساتھی جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔