سری لنکا کا سات ممالک کے لیے فری سیاحتی ویزوں کا اعلان 

Nov 30, 2023 | 00:00 AM

ویب ڈیسک:سری لنکا نے انڈیا سمیت سات ممالک کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
ہندستان ٹائمز کے مطابق سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کی جانب سے فری ویزے جاری کرنے کا فیصلہ ملک کے سیاحتی سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے کیا گیا ہے۔خیال رہے اکتوبر میں سری لنکا کی کابینہ نے انڈیا، چین، روس، ملائیشیا، جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے شہریوں کو فری سیاحتی ویزے جاری کا فیصلہ کیا تھا۔
سری لنکا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق فری آزمائشی بنیاد پر سیاحتی ویزے جاری کرنے کا سلسلہ 31 مارچ 2024 میں 30 دن کے لیے شروع کیا جائے گا۔سیاحوں کو فری ویزے پر 30 دنوں تک سری لنکا میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے اکتوبر میں سری لنکا جانے والے انڈین سیاحوں کی تعداد 28 ہزار تھی جبکہ پچھلے مہینے سری لنکا جانے والے روسی سیاحوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار تھی۔سری لنکا میں سیاحت کو اس وقت ٹھیس پہنچی جب 2019 میں ایسٹر بم دھماکوں میں 11 انڈین شہریوں سمیت 270 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں