فیفا ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی ڈنمارک کے خلاف شاندار فتح

فیفا ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کی ڈنمارک کے خلاف شاندار فتح
کیپشن: فیفا ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کی ڈنمارک کے خلاف شاندار فتح

ایک نیوز نیوز: فیفا ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں آسٹریلیا نے ڈنمارک کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو لیکی نے 60 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔  پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا نے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔