پاکستانی وفد کی سستے تیل کی خریداری کیلئے روس جانے کی اطلاعات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ 

Nov 30, 2022 | 23:04 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان کی روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا بھی میدان میں آگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات کو سمجھ سکتے ہیں لیکن ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہو گا۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا ہمیں پاکستانی وفد کی روسی خام تیل کی درآمد پر بات کرنے کیلئے ماسکو جانے کی اطلاعات ہیں۔ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کیلئے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہنگے تیل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا کہ یوکرین اور یورپ میں روس کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ توانائی کا قابل بھروسہ فراہم کنندہ نہیں۔

مزیدخبریں