ایک نیوز نیوز:حنا ربانی کھر شہباز شریف کی حکومت کے بعد سے افغان دارالحکومت کا سفر کرنے والی پہلی وزیر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت خواتین کے ساتھ کیے جانے والے متنازع سلوک اور خواتین کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے سخت بدنام اور کڑی تنقید کا شکار ہے۔
افغان خواتین کو درپیش عالمی میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مشکل حالات میں پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے افغانستان جانا جہاں ایک زبردست، متاثر کن اقدام کے طور پر دیکھا گیا وہیں اس طرح کی قدامت پسند حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ایک خاتون کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کو انٹرنیٹ صارفین بھی ایک انتہائی مثبت، متاثر کن، انقلابی اقدام قرار دیے بغیر نہ رہ سکے۔
MoS @HinaRKhar held political consultations with FM of Interim Afghan Govt. Amir Khan Muttaqi. Range of bil. issues of common interest incl. cooperation in education, health,trade & investment,regional connectivity,people-to-people contacts & socioeconomic projects were discussed pic.twitter.com/TO30pq2g34
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) November 29, 2022
گزشتہ روز حنا ربانی کھر نے کابل کا اپنا ایک روزہ دورہ مکمل کیا جہاں انہوں نے افغان طالبان کی قیادت کے ساتھ سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال اور معاشی تعاون پر تفصیلی بات چیت اور مذاکرات کیے۔اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کرنے والی حنا ربانی کھر اپریل میں وزیر اعظم شہباز شریف کی بننے والی حکومت کے بعد سے افغان دارالحکومت کا سفر کرنے والی پہلی وزیر ہیں۔
حنا ربانی کھر کے دورہ افغانستان کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور ہر طرف سے بے انتہا تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے بھی خاتون وزیر کی تصاویر کو شیئر کیا، اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے اور اداکار عدنان ملک نے بھی انہیں شیئر کرتے ہوئے ان مناظر کو شاندار قرار دیا۔
???? this image is incredible. https://t.co/QHCpzYAOuq
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 29, 2022
افغانستان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر انٹر نیٹ صارفین نے انہیں مضبوط اعصاب کی مالک خاتون قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ حکومت پاکستان کا زبردست کارنامہ، پاکستان نے افغانستان میں مضبوط خاتون کا تاثر اور تشخص اجاگر کیا۔ ایک صارف نے ملاقات کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اسے طاقتور منظر قرار دیا۔
This is powerful, very powerful. State minister @HinaRKhar in #Afghanistan where the government is of Taliban. Pakistan portraying an image of a “strong woman” in Afghanistan where the independence of women is almost zero. Good job Pakistan Govt ????????pic.twitter.com/S0oGgHiW5A
— Saad Kaiser ???????? (@TheSaadKaiser) November 29, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ طالبان نے عوامی مقامات پر خواتین پر پابندی عائد کر دی اور پاکستان نے وہاں نمائندگی کے لیے خاتون کو بھیج دیا، دل خوش ہوگیا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ پاکستان کی خواتین بہادر، باہمت ہیں، خودمختار خواتین ہی خودمختار پاکستان کی ضمانت ہیں۔ پاکستان کی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔