تحریک عدم اعتمادکا معاملہ: حمزہ شہباز سے ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسد علی کھوکھر کی اہم ملاقات

Nov 30, 2022 | 22:25 PM

ایک نیوز نیوز: پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال میں نئی ہلچل ہوئی ہے۔ ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیرملک اسد علی کھوکھر کی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران ملاقات پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کیجانب سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں