ایک نیوز نیوز: پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال میں نئی ہلچل ہوئی ہے۔ ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیرملک اسد علی کھوکھر کی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات ماڈل ٹاؤن میں حمزہ شہباز کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے سابق صوبائی وزیر و رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر کی ملاقات، پنجاب میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیلی مشاورت#pnnnews #hamzashehbaz pic.twitter.com/JmpKYTNqce
— AIK News News (@pnnnewspk) November 30, 2022
ذرائع نے بتایا ہے کہ دوران ملاقات پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کیجانب سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔