کترینہ کیف بھی ’ میرا دل یہ پکارے آجا ، کے بخار میں مبتلا

Nov 30, 2022 | 21:50 PM

ایک نیوز نیوز:بالی وڈ کی سپرسٹار کترینہ کیف نے بھی گانے پر اپنی ویڈیو شیئر کردی۔


   تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک پاکستانی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، یہ ویڈیو ایک شادی کی تقریب کی تھی۔لڑکی نے بھارت کی آنجہانی گلوکارہ لتا منگھیشکر کے سدا بہار گانے ’ میرا دل یہ پکارے آجا’ پر ڈانس کیا تھا۔بالی ووڈ کی سپراسٹار کترینہ کیف Katrina Kaif بھی’میرا دل یہ پکارے آجا’ کے بخارمیں مبتلا ہوگئیں۔
پاکستانی لڑکی کی یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خاصی مقبول ہوئی تھی۔وائرل ویڈیو کو دیکھتے ہوئے کئی مشہور شخصیات اور ٹک ٹاکرز نے بھی اسی گانے پر اپنے ڈانس کی ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

 

 
۔
 

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھی انسٹاگرام پرایک ویڈیو شئیر کی ہے۔ جس میں ان کی ویڈیو کے پس پردہ میرا دل یہ پکارے آجا گانا سنا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں