ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے متنازعہ بیان پر ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس اداروں کے خلاف متنازعہ بیان پر جاری کیا گیا۔ وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے مسرت جمشید چیمہ سے متنازعہ بیان پر وضاحت بھی طلب کرلی۔
چودھری پرویزالہٰی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔