وہ سال جب اکتوبر کے مہینے کے 10 دن غائب ہوگئے، حیرت انگیز وجہ جان لیں

Dec 01, 2022 | 00:25 AM

ایک نیوز نیوز: اگر آپ اپنے موبائل فون میں کیلنڈر کو واپس کی طرف لیجائیں تو 1582ءکے اکتوبر کے مہینے میں یہ دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے کہ اس مہینے کے 10دن پراسرار طور پر غائب ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اکتوبر 1582ء کی 4 تاریخ کے بعد 5 کی بجائے آپ کو 15 تاریخ نظر آئے گی۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے کیلنڈر پر یہ عجیب چیز دیکھ کر ٹوئٹر پر اس حوالے سے استفسار کیا، جس پر امریکی ماہر فلکیات نیل ڈی گراس ٹائسن نے اس معاملے کی حیران کن وضاحت کی۔

نیل ڈی گراس ٹائسن نے اس معمے کو سلجھاتے ہوئے بتایا کہ 1582ءتک جولین کیلنڈر میں 4سال بعد ایک لیپ ڈے کی وجہ سے زمین کے مدار کے مقابلے میں 10اضافی دن جمع ہو چکے تھے۔ 

چنانچہ پوپ گریگوری نے اکتوبر 1852ءمیں اضافی 10دن منسوخ کرکے اپنا نیا اور انتہائی درست ’گریگورین کیلنڈر‘ شروع کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اکتوبر 1582ءمیں 10دن غائب ہیں اور تاریخ 4کے بعد 15سے شروع ہوتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 10دن منسوخ کرنے کے لیے پوپ گریگوری نے اکتوبر کے مہینے کا انتخاب اس لیے کیا تھا کیونکہ اس مہینے میں مسیحیوں کا کوئی بھی قابل ذکر تہوار نہیں آتا۔ 

مزیدخبریں