ماہرہ خان کا نارویجن ڈانس گروپ کے ساتھ رقص، ویڈیو وائرل

Nov 30, 2022 | 21:05 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گانے ’’مورے سیاں ملا کے موسے نیناں‘‘ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پرشیئربھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر معروف نارویجن ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل کی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ گانے ’’مورے سیاں ملا کے موسے نیناں‘‘ پر رقص کی  ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔انسٹاگرام پر ویڈیو میں ماہرہ خان نے سیمی کلاسیکل گیت پر رقص کیا اور کوئیک اسٹائل کے ارکان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ کوئیک اسٹائل گروپ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوال بھی پوچھا کہ کس کا رقص زیادہ اچھا ہے۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے مداحوں نے رقص کی تعریف کی جبکہ بہت سے صارفین نے اسے مضحکہ خیز بھی قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ناروے کا معروف ڈانس گروپ کوئیک سٹائل پاکستان کے دورے پر ہے۔ اپنے دورے کے دوران گروپ نے مختلف مقامات پر پرفارمنس دی اور وہ پاکستان کی معروف شوبز شخصیات سے بھی ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں