آصف زرداری سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت

Nov 30, 2022 | 21:02 PM

ایک نیوز نیوز: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری پنجاب میں متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری نمبر گیم مکمل کرنے اور عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے کئی اہم ملاقاتیں آئندہ چند روز میں متوقع ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت نے سابق صدر سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ جس میں رانا ثناءاللہ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق شریک ہوئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر نمبر گیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ گورنر راج لگانے سمیت دیگر آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔

مزیدخبریں