ایک نیوز نیوز:سابق وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبرلیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سےچل رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کے انتقال پرافسوس کااظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کیلئے ورثا کی مددکرنےکی ہدایت کی۔