خیبرپختونخوا حکومت کی کالعدم ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی پیشکش

خیبرپختونخوا حکومت کی کالعدم ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی پیشکش
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa government's offer of talks to banned TTP(file photo)

ایک نیوز نیوز: خیبرپختونخوا حکومت نے ایک مرتبہ پھر کالعدم ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیز فائر ختم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جنگ میں بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے، تاہم یہ سچ ہے کہ قبائلی اضلاع میں صورتحال کے باعث مذاکرات کا عمل متاثر ہوا۔ 

انہوں نے واضح کہا کہ ٹی ٹی پی بندوق رکھ کر مذاکرات کی میز پر آجائے۔ 

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں کالعدم تنظیم اور حکومت سیز فائر پر متفق ہوگئے تھے تاہم دو روز قبل کالعدم تنظیم نے حکومت کے ساتھ فائر بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔