ملکی معاشی نظام کی بہتری، حافظ سعد رضوی نے بہترین حل بتادیا

Nov 30, 2022 | 18:22 PM

ایک نیوز نیوز: امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے معیشت کی بہتری کیلئے آسان حل پیش کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان کا کہنا تھا کہ اقتداربچانے پر سب اکھٹے ہو رہے ہیں جبکہ معیشت بچانے کی کسی کو فکر نہیں ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار اور ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ہر چیز کو داؤ پر لگایا جارہا ہے۔ کب تک اغیار کے آگے کشکول لئے اپنی مدد کیلئے آہ و بکا کرتے رہیں گے؟

حافظ سعد رضوی نے کہا کہ ملک کا سارا نظام اگر کفر کے تابع اوراُن کے قانون و ضوابط کے مطابق چلائیں گے تو فلاح ہمارا مقدر کیسے بن سکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ مملکت کو اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کیلئے حاصل کیاگیا تھا۔ معاشی نظام کی بہتری اوراس کی اصلاح کیلئے اللہ اور رسولﷺ کی واضح ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں