افغانستان: مدرسے میں دھماکا16افراد جاں بحق 

Nov 30, 2022 | 17:50 PM

ایک نیوز نیوز :افغانستان میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبے سمنگان میں ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ۔ دھماکے کے وقت نماز ادا کی جارہی تھی جس میں بڑی تعداد میں طلبا اور عام شہری بھی شریک تھی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔ 
طالبان حکام نے دھماکے کی جگہ محاصرہ کرلیا۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے 16 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 24 زخمی ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

مزیدخبریں