پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس،ایڈمنسٹریٹرکراچی موٹرسائیکل پرجلسہ گاہ پہنچے

پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس،ایڈمنسٹریٹرکراچی موٹرسائیکل پرجلسہ گاہ پہنچے
کیپشن: پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس،ایڈمنسٹریٹرکراچی موٹرسائیکل پرجلسہ گاہ پہنچے

ایک نیوز نیوز :پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پرایڈمنسٹرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے جلسہ  گاہ پہنچنے کیلئے عوامی انداز اپنایا۔

تفصیلات کے مطابق یوم تاسیس کے جلسے میں سینکڑوں جیالے کارکنان ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔جیالوں اور عوام کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا عوامی انداز خوب بھایا۔بیرسٹر مرتضی وہاب موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نشتر پارک پہنچے تھے۔جیالوں کے جئیے بھٹو کے فلک شگاف نعرے،شہریوں نے بھی جئیے بھٹو کے نعرے لگا دئیے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا شہریوں اور جیالوں کے نعروں کا جئیے بھٹو سے جواب۔پی پی رہنما و معاون خصوصی برائے وزیراعلی سندھ شہزاد میمن موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔