جہانیاں،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں چوری

Nov 30, 2022 | 17:30 PM

ایک نیوز نیوز:تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کی   ایمرجنسی وارڈ کوبھی چوروں نے نہ بخشا۔چور ہیڈ نرس کا موبائل فون،نقدی چرا کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہانیاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی غیرمحفوظ ہوگیا۔ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں چوری کی واردات ہوئی ۔چورڈیوٹی پرموجود ہیڈنرس کا موبائل فون اورنقدی چوری کر فرار ہوگیا۔چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز کو موصول ہوگئی ۔فوٹیج میں چور کو واضح طور پر دیکھاگیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہیڈنرس کا موبائل ٹیبل پر پڑا تھا۔

مزیدخبریں