ایک نیوز نیوز :خیرپور ٹامیوالی میں پیر نے شوہر کو لیموں اور ہری مرچیں لینے کیلئے بازاربھیج کراس کی نوعمربیوی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کےمطابق خیرپورٹامیوالی میں اشفاق اور اس کی بیوی سمرین بی بی مولوی محمد اختر کے پاس تعویذ لینے گئے ، مولوی نے سمرین کے شوہر کو کہا کہ جا کربازار سے لیموں اور ہری مرچ لے او میں دم کرکے دوں گا،شوہر کوبازار بھیج کر مولوی نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اشفاق واپس آیا تواس کی بیوی نےشور مچادیا۔شور مچنے پر اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے مولوی بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا، پولیس بجائے ڈی این کرانے کے لڑکے کو قسم کیلئے مجبور کرتی رہی ۔ متاثرہ فیملی کے مطابق پولیس نے مولوی کو چھوڑنے کی بھاری رشوت لی ہے،پولیس نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔