ایک نیوز نیوز: پنجاب حکومت نےشجاع آباد کے شہریوں کے لیے ملتان جانے کے لیے سستی سفری سہولیات 20 روپے میں ویڈا بس سروس کا آغاز تو کر دیا مگر بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے شجاع آباد کے شہریوں کے لیے ملتان جانے کے لیے سستی سفری سہولیات 20 روپے میں ویڈا بس سروس کا آغاز تو کر دیا مگر بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے دو دو گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے کئی بار رش زیادہ ہونے سے جیب کتروں نے مسافروں پر ہاتھ صاف کیے بس سینڈ پر نا ہی بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ہے اور نہ پینے کے لئے صاف پانی کا انتظام ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے ویڈا بسوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 16 کی جائیں اور بس سٹینڈ پر مسافروں کے لئے سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔