کے الیکٹرک  کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 9روپے97پیسے کمی کی منظوری

Nov 30, 2022 | 16:46 PM

ایک نیوز نیوز: ایف سی اے کی مد میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی دو روپے چودہ پیسے ، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سات روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ نو روپے ستانوے پیسے تک کمی کی منظوری دے دی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی دو درخواستوں پر سماعت مکمل کر لی۔نیپرا کی جانب سے ایف سی اے کی مد میں دو روپے چودہ پیسے جبکہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سات روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔نیپرا نے اکتوبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ دو روپے چودہ پیسے کمی کی منظوری دی، کے الیکٹرک کی جانب سے ایک ماہ کیلئے ایف سی اے کی مد ایک روپے اٹھاسی پیسے کمی کی درخواست کی گئی تھی۔اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی دوسری درخواست جس میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سات روپے تراسی پیسے کی کمی مانگی تھی، اس پر بھی سماعت مکمل کرتے ہوئے قیمت میں سات روپے تراسی پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی ہے۔منظوری جولائی تا ستمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، اتھارٹی کی جانب سے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے گا۔

مزیدخبریں