پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ویرانے میں قائم جعلی دودھ کی فیکٹری پکڑی گئی

Nov 30, 2022 | 16:32 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے اوکاڑہ سے لاہور جعلی دودھ لانے والی گاڑی پکڑلی ہے۔  

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق 7400 لیٹر جعلی دودھ ٹھوکر نیاز بیگ ناکے کے قریب تلف کر دیا گیا اور ڈرائیور کی مدد سے فیکٹری کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مزید کاروائی میں اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور کے ویرانے میں کام کرنے والی فیکٹری بھی پکڑی گئی ہے۔ویجیلینس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ریکی کر کے گاڑی اور فیکٹری کا پتہ لگایا۔ 

مدثر ریاض ملک کا مزید کہنا ہے کہ  فیکٹری سے 175 کلو سکمڈ ملک پاؤڈر، 176 لیٹر آئل، 1 مکسنگ مشین،پلنجراور2 سلنڈر ضبط کیے گئے ہیں۔   فیکٹری میں موجود سامان سے 45 ہزار لیٹر دودھ مزید تیار ہو سکتا تھا۔ناقص گھی میں پاؤڈر اور کیمیکلز ڈال کر جعلی دودھ تیار کیا جا تاتھا۔عوام تک معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے نیا نظام اور قوانین لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں