نئی فوجی قیادت کی صدرمملکت اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

Nov 30, 2022 | 16:00 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: نئے آرمی چیف جنرل  عاصم منیر پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایوان صدر پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے بھی عارف علوی سے علیحدہ ملاقات کی۔

صدر مملکت سے  ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  عارف علوی کی جانب سے نئی قیادت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ 

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ 

وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ ملاقات میں پاک فوج کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف  نے افواج پاکستان کی امن کے لیے قربانیوں اور کردار کو سراہا ۔ وزیراعظم  نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔

مزیدخبریں