ایک نیوز نیوز: نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایوان صدر پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدرمملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی عارف علوی سے علیحدہ ملاقات کی۔
صدر مملکت سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عارف علوی کی جانب سے نئی قیادت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات#pnnnews @ArifAlvi #asimmunir #COAS pic.twitter.com/XWjLtcwB7A
— AIK News News (@pnnnewspk) November 30, 2022
چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی صدر مملکت سے ملاقات #pnnnews @ArifAlvi pic.twitter.com/OOeYsOJFYN
— AIK News News (@pnnnewspk) November 30, 2022
چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔ ملاقات میں پاک فوج کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے افواج پاکستان کی امن کے لیے قربانیوں اور کردار کو سراہا ۔ وزیراعظم نے پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات#AIK News #AIK NewsNEWS @OfficialDGISPR @PakPMO pic.twitter.com/QHPwzxnNMW
— AIK News News (@pnnnewspk) November 30, 2022