سی آئی اے کی کارروائی، بلوچستان سے کراچی منشیات سپلائی کی کوشش ناکام

سی آئی اے کی کارروائی، بلوچستان سے کراچی منشیات سپلائی کی کوشش ناکام

ایک نیوز نیوز:  سی آئی اے نےبین الصوبائی منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے منشیات کراچی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے بلوچستان سے کراچی آنے والی کار کے خفیہ خانوں میں بھاری مقدار میں منشیات چھپا کر کراچی سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ جس میں دو منشیات فروشوں کو  گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ایس آئی یو نے گلشن اقبال نزد سٹی لان بلاک 13-ڈی سے دو منشیات فروش گرفتار کر لیے ہیں جبکہ دو مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار منشیات فروشوں میں (1) سید کاظم علی ولد سید حاجی محمد یعقوب (2) وقاص عنصر ولد عنصر علی گرفتار جبکہ ان کے دو ساتھی محمد احمد ولد ابرہیم اور پرویز احمد ولد بشیر احمد فرار شامل ہیں۔ گرفتار و مفرور منشیات فروشوں سے 51 کلو سے زائد چرس اور ایک کار نمبری BCG-44 برآمد ہوئی ہے۔