ایک نیوز نیوز: پاسپورٹ پر سنگل نام والے پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو ان کے پاسپورٹ پرسنگل نام کے ساتھ امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان یو اے ای مصروف ترین ہوائی راستوں میں سے ایک ہے کیوں کہ جنوبی ایشیائی شہری متحدہ عرب امارات میں دوسری سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہیں، جن کی کل تعداد تقریباً 1.6 ملین ہے۔ سیرین ایئر نے کہا ہے کہ گائیڈ لائنز میں اپ ڈیٹ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے ناموں کے رہنما اصولوں پر نظر ثانی کی ہے۔
ان اصولوں کے تحت ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ پر صرف ایک نام اور کوئی دوسرا نام نہیں بشمول والد کا نام یا خاندانی نام نہیں ہوگا انہیں قبول نہیں کیا جائے گا، اس لیے ایک ہی نام کے پاسپورٹ پر ’فرسٹ نیم‘ یا ’لاسٹ نام‘ نہ ہونے کے زمرے میں آنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح آسٹریلوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں آسٹریلوی پاسپورٹ رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نام کے شعبوں میں کم از کم دو نام لازمی رکھیں کیوں کہ اگر آپ کے پاسپورٹ میں صرف ایک نام ہے تو آپ کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جائے گا۔
اس سے قبل بھارتی ایئر لائنز نے بھی مسافروں سے کہا تھا کہ وہ پاسپورٹ پر اپنے نام درست کریں کیوں کہ واحد نام والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ میں سنگل نام والے مسافروں کی امیگریشن نہیں کی جائے گی۔