سابق چینی صدر جیانگ زیمن 96 برس کی عمر میں وفات پا گئے

Nov 30, 2022 | 14:58 PM

ایک نیوز نیوز: چین کے سابق صدر جیانگ زی من 96 کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے سوگ میں چینی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر جیانگ کا انتقال لیوکیمیا اور اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے شنگھائی میں ہوا۔

ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وانگ یپنگ اور دو بیٹے ہیں۔

جیانگ زی من نے 1989 میں ڈینگ ژیاؤپنگ کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا اورانہوں نے چین کو عالمی تنہائی سے نکالا اور اقتصادی جدیدیت کی راہ پر ڈالا۔

تاہم جب وہ 2003 میں صدر کے منصب سے ریٹائر تھے۔

جیانگ زی من 1989 کے ٹیامن اسکوائر واقعے کے بعد برسر اقتدار آئے اور ان کا شمار جدید چین کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

جیانگ زی من نے 1997 میں ہانگ کانگ کے پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا معاملہ دیکھا اور پھر 2001 میں چین کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں