ائیرپورٹس پر مسافروں کی آسانی کیلئے سنیک لائن متعارف

Nov 30, 2022 | 14:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: کراچی سمیت تین بڑے ائیرپورٹس پر بہتر قطار بندی کو یقینی بنانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق کراچی، اسلام اباد اور لاہور ائیرپورٹس پر سنیک لینز  متعارف کروا دی گئی ہیں۔ جس کا مقصد قطار میں انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے۔ 

اس اقدام سےچھوٹی قطاریں اور تیز اسکریننگ ممکن ہوسکے گی۔ مسافروں کی جانب سے اس سادہ لیکن اہم اقدام پر اطمینان کا اظہارکیا گیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-30/news-1669799190-2381.mp4

مسافروں کا کہنا ہے کہ مسافروں کیلئے بہت اچھا اقدام کیا گیاہے اس سے قطار بندی ممکن ہو سکے گی اور  مسافروں کو پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ مسافروں کا مزید کہناتھا کہ اس اقدام کا پاکستان میں کافی وقت سے انتظار کر رہے تھے۔ پہلے بہت لمبی قطاریں لگتی تھی اس اقدام سے مسافروں کو کافی سہولت ملے گی۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-30/news-1669804291-2656.mp4

مزیدخبریں