فواد چودھری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا ردعمل

Nov 30, 2022 | 14:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا طنزیہ رد عمل سامنے آیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کیا اب ڈونلڈ بلوم سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ کیا اب یہ ڈونلڈ بلوم ٹھیک ہوگیا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا۔ ماجرا کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ بلوم پر عائد کیا تھا۔

مزیدخبریں