ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا طنزیہ رد عمل سامنے آیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کیا اب ڈونلڈ بلوم سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ کیا اب یہ ڈونلڈ بلوم ٹھیک ہوگیا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا۔ ماجرا کیا ہے۔
کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہو گیا ہے؟ کیا اب ڈونلڈ لو سازش سکے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا؟ بھائی یہ ماجرا کیا ہے؟ ????????
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) November 30, 2022
واضح رہے گزشتہ روز فواد چودھری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ بلوم پر عائد کیا تھا۔