مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے:یاسمین راشد

مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے:یاسمین راشد
کیپشن: مولانا فضل الرحمٰن کیخلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے:یاسمین راشد

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے پی ٹی آئی خواتین سے متعلق متنازعہ بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہئے، جس طرح کی بے ہودہ زبان مولانا فضل الرحمن نے خواتین کے بارے میں استعمال کی ان کے خلاف ایف آئی آر میں خود درج کرواؤں گی، مولانا کے ساتھ جو ہوگا انہیں انکے گھر والے بھی گھسنے نہیں دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ کل صبح سپریم کورٹ رجسٹری جا کر اپنی پٹیشن جمع کروائیں گے، ہمیں امید ہے عدالت از خود نوٹس لے گی۔25 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ظلم کی انتہا کی گئی، خواتین کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ملک کیسے ترقی کرے گا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہےکہ جس دن تمام خواتین احتجاج کے لئے نکل آئیں آپ کو سمجھ نہیں آئے گی،ملک کہاں کھڑا ہے اور نواز شریف صاحب بیٹی کے ساتھ یورپ کی سیر کر رہے ہیں،فاشسٹ اور ظالم حکومت میں پولیس خواتین کو گھسیٹ رہی ہے۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ  موجودہ امپورٹڈ حکومت کی شرم اور حیا ختم ہو گئی، 75 سالہ اعظم سواتی کی انکے بچوں کے سامنے بے عزتی کی گئی، انکی بیگم سے متعلقہ ویڈیو کا آنا تکلیف دہ امر تھا،  انکو احساس نہیں کہ مائیں بہنیں سب کی ہوتی ہیں، ہم ساری خواتین کل سپریم کورٹ رجسٹری پٹیشن درج کروانے  جائیں گے اور التجا کریں گے کہ انصاف فراہم کیا جائے۔ 

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، معاشی استحکام کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے، اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق خاں صاحب کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں، امپورٹڈ فاشسٹ حکومت الیکشن کروانے سے ڈر رہی ہے۔