عمران خان کا نئی فوجی قیادت کے نام اہم پیغام

Nov 30, 2022 | 13:31 PM

muhammad zeeshan
عمران خان کا نئی فوجی قیادت کے نام اہم پیغام
عمران خان کا نئی فوجی قیادت کے نام اہم پیغام

ایک نیوز نیوز: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک فوج میں دو اہم تعیناتیوں کے بعد نئی قیادت کے نام اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ '' میں نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ امید کرتا ہوں کہ ملٹری لیڈر شپ عوام اور ریاست کے درمیان جو پچھلے 8 ماہ سے بداعتمادی کی  کیفیت پیدا ہوئی ہے اسے دور کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرےگی۔ریاستی طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قائداعظم محمد علی جناح کا کوئٹہ اسٹاف کالج میں1948 کے خطاب کا اقتباس بھی شیئر کیا ہے ۔

مزیدخبریں