دنیا پور: سکول وین اور ٹرک سے تصادم ، ایک طالب علم جاں بحق

Nov 30, 2022 | 13:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دنیاپور میں کہروڑپکا چوک میں دھند کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار کیری ڈبہ کار کو بچاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرایا۔
رپورٹ کے مطابق کہروڑپکا چوک دنیاپور میں ڈرائیور کی جلد بازی بڑے حادثے کا سبب بن گئی ہے۔ شدید دھند کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔  اب تک کی اطلاعات کے مطابق 1 بچہ جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر سکولوں کے طلباء و طالبات ہیں جنہیں ریسکیو ٹیم نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق 6 زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے جنہیں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں