ائیر انڈیا کا سنگاپور ائیرلائنز کے ساتھ انضمام کا فیصلہ

Nov 30, 2022 | 13:02 PM

ایک نیوز نیوز: بھارت کا بڑے کاروباری گروپ 'ٹاٹا' نے اپنی فضائی کمپنی ائی انڈیا کو سنگاپور ائیر لائنز لمٹیڈ کے ساتھ ضم کر دیا ہے۔ اس معاہدے کے بعد ائیر انڈیا دنیا کی تیزی سے اوپر اٹھتی ہوئی ایوی ایشن مارکیٹ میں بڑا حصہ دار بن جائے گی۔

' ٹاٹا ' کی طرف سے اس ڈیل کے بدلے میں سنگا پور ائیر لائنز کو 25،1 فیصد حصص مل جائیں گے اور وہ 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کاروباری معاہدےپر گذشتہ روز دستخظ ہوئے۔دونوں شراکت داروں نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں مزید سرمایہ بھی اس کمپنی کو آگے بڑھانے کے لیے لگائیں گی۔ یہ سرمایہ اگلے دو برسوں کے دوران لگایا جائے گا تکہ ائیر انڈیا کو حجم میں بڑا کیا جاسکے۔

معاہدے کی فائلوں کے مطابق سنگا پور ائیر کا امکانی شئیر 615 ملین ڈالر تک ہو جائے گا۔ جبکہ ائیر انڈیا 218 جہازوں کے بڑے بیڑے کے ساتھ اس معاہدے کے بعد اپنے ملک کی سب سے بڑی بین الاقوامی ائیر لائن بن جائے گی اور مقامی طور پر دوسری بڑی فضائی کمپنی بن جائے گی۔ایک الگ سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے ائیر انڈیا کا بڑا مالک 'گروپ ٹاٹا سنز پرائیویٹ' ہی رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ منظوریوں کے ساتھ ساتھ دوسرے ضروری پراسس مارچ 2024 تک مکمل ہو جائیں گے۔

اس بارے میں بلوم برگ نیوز نے اسی ماہ کے شروع میں رپورٹ کیا تھا کہ ' کافی سے کار ' تک نامی بڑا کاروباری گروپ ائیر انڈیا کے ساتھ اپنی چار ائیر لائنز کو ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جبکہ 'ویسٹارا' کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے۔ ائیر انڈیا اپنے آپ کو نئے مالک 'ٹاٹا 'کے نیچے نئے سرے سے بحالی کی طرف لانا چاہتی ہے۔
 

مزیدخبریں