لیاقت پور: بااثرافراد نے کماد کی فصل اجاڑ دی، مظاہرین کا احتجاج

لیاقت پور: بااثرافراد نے کماد کی فصل اجاڑ دی، مظاہرین کا احتجاج

 ایک نیوز نیوز: لیاقت پور میں موضع ملہانی کی نائچ برادری کا بااثر افراد کی جانب سے کماد کی فصل اجاڑنے پر پولیس تھانہ پکالاڑاں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پولیس تھانہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئےمطالبہ کیا  کہ بااثر افراد نے ہماری کماد کی فصل اجاڑ دی ہے. ہماری لاکھوں روپے کی لاگت سے فصل کماد تیار ہوئی تھی۔ ہم نے قرض اٹھا کر کماد کی فصل تیار کی تھی.ہم لوٹ گئے ہم برباد ہو گئے ہمیں انصاف چاہیے ہے۔ 

مظاہرین  کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے پولیس تھانہ پکالاڑاں کے ساتھ مبینہ ساز باز کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بھی ان بااثر افراد کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے. پولیس نے ایک بار موقع چیک کیا دوبارہ بلایا گیا تو موقع پر نہیں آئی ہے. ہمیں مخالفین کی جانب سے مختلف طریقوں سے پریشان کیا جا رہا ہے. ہمارے پاس فصل کاٹنے ٹریکٹر سے ہماری فصل اجاڑنے کے تمام ثبوت موجود ہیں. ہمارے نقصان کا اذلا کرایا جائے مخالفین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے. 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-30/news-1669795023-2776.mp4