پنجاب: سکولوں میں ساڑھے 12 ہزار ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ

پنجاب: سکولوں میں ساڑھے 12 ہزار ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ
کیپشن: پنجاب: سکولوں میں ساڑھے 12 ہزار ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ

عمران لطیف:انصاف آفٹر نون سکولوں میں ساڑھے 12 ہزار ٹیبلٹس دینے کا فیصلہ،محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر  میں موجود 6810 انصاف سکولوں کو 2،2ٹیبلٹ دینے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹیبلٹ سکول اور دوسرا مانیٹرنگ آفیسر کو دیا جائے گا،مذکورہ سکولوں میں صبح کی شفٹ میں پہلے ہی 2،2 ٹیبلٹ دستیاب ہیں۔

سکول ایجوکیشن کاکہناہےنئے ٹیبلٹس انصاف سکولوں کی مانیٹرنگ کو موثر بنانے کیلئے خرید جارہے ہیں،مارننگ  شفٹ کیلئے موجود ٹیبلٹس سکینڈ شفٹ کیلئے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
اس بارے میں پنجاب ٹیچرز یونین کا کہناہےٹیبلٹ خریدنے کی بجائے اساتذہ کو معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائے جائے،صبح کی شفٹ میں موجود ٹیبلٹس ہی شام کی شفٹ میں استعمال ہوسکتے ہیں۔