چونیاں: مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

Nov 30, 2022 | 12:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: چونیاں میں مٹی کا تودہ گر نے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ  3 زخمی ہو گئے ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں دیسو والا میں ٹرالیوں میں مٹی بھرتے ہوئے تودہ  گرنے سے 5 مزدور مٹی تلے دب گئے جس کے باعث دو مزدور جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چونیاں میں جآں بحق  آفراد کی شناخت ہرچوکی کے دانش اور شان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں نزیر رمضان اور لیاقت کا نام شامل ہے ۔لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122نے جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں