ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 14 کھلاڑیوں کی طبعبیت ناساز ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق سیریز کی ٹرافی کی رونمائی انگلش کپتان بین اسٹوکس کی عدم دستیابی کے باعث اب کل ٹاس سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بین اسٹوکس سمیت دوسرے کھلاڑی وائرل انفکیشن کا شکار ہوئے ہیں تاہم ٹیم ترجمان نے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے امکانات کو رد کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 کھلاڑیوں کی طبعیت بد ہضمی کی وجہ سے خراب ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت میں خرابی کے باعث ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔انگلش ٹیم کے آپشنل ٹریننگ سیشن میں بھی صرف پانچ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ کہناابھی مشکل ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نطر ٹیم تبدیلی ضرورت ہوگی یا نہیں۔
We have named our XI for our first Men's Test against Pakistan!
— England Cricket (@englandcricket) November 29, 2022
???? A Test debut for @liaml4893
???? Welcome back @benduckett1
???????? #PAKvENG ???????????????????????????? pic.twitter.com/Clellsv9C4
دوسری جانب دورہ پاکستان کیلئے انگلش ٹیم اپنے شیف کے ہمراہ آئی جو ان کے کھانے کے معیار کی نگرانی کررہا ہے۔