قصور میں شیر نکل آیا، علاقہ میں خوف و ہراس

قصور میں شیر نکل آیا، علاقہ میں خوف و ہراس

ایک نیوز نیوز: قصورکےنواحی گاؤں متہ میں مقامی بھٹہ خشت کے قریب سے شیر  اور اسکے بچے نکل آئے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق قصور کے گاؤں میں  شیر اور اسکے بچوں کو دیکھا گیاہے جس کودیکھ کر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ طارق نامی شخص نے سب سے پہلے شیر اور اس کے بچوں کو گاؤں میں دیکھا۔ طارق اینٹیں بنارہا تھا کہ شیر بچوں سمیت آ گیا۔ جس کے باعث طارق نامی شخص نے شور مچانا شروع کیا۔ جس کے شور پر شیر بچوں سمیت بانس کی فصل میں گھس گیا۔ کچی اینٹوں پر شیر کے پنجوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔ جسے دیکھ کر وائلڈ لائف و پولیس کی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں۔  وائلڈ لائف و پولیس اہلکاروں کی جانب سے شیر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔