ایک نیوز نیوز: شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا نے گرل فرینڈ کے قتل کا اعتراف کرلیا ، پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ آج تفتیشی افسران کے حوالے کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق آفتاب نے پولی گراف ٹیسٹ میں کئی اہم اعتراف کئے ہیں۔ آفتاب نے پؒولی گراف ٹیسٹ میں شردھا کے قتل کی بات قبول کی ہے۔ آفتاب نے تفتیش کاروں سے کہا کہ شردھا کو قتل کرنے کا مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ اب پولی گراف فائل رپورٹ کی بنیاد پر اس مشہور قتل کیس میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔
یادرہے اس سے قبل آفتاب کو لے کر پولیس کی ٹیم روہنی واقعہ ایف سی ایل دفتر سے نکلی تھی تب اس کی وین پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا تھا۔ حملہ آوروں کے ہاتھوں میں تلواریں تھی۔تاہم پولیس کے جوانوں نے اس حملہ کو ناکام بنادیا۔حملہ کے بعد پولیس نے دو حملہ کرنے والوں کو پکڑلیا تھا۔ایک حملہ کرنے والے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہشردھا کے 36ٹکڑے والے والے آفتاب کے 70ٹکڑے کرنا چاتہا ہے۔ان حملہ کرنے والے کے خلاف پرشانت وہار تھانے میں کیس درج کیا گیا ہے۔ آفتاب کی سیکورٹی پر مامور جیل وین میں بھی تھرڈ بٹالین کے جوانوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔