فیفا ورلڈکپ: 7 ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی

سب سے پہلے فرانس نے انٹری کی
کیپشن: سب سے پہلے فرانس نے انٹری کی

ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ٹاپ 16 مرحلہ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں انگلینڈ ، امریکہ، ہالینڈ، سینیگال، پرتگال، برازیل اور فرانس کی ٹیمیں کواٹر فائنل میں  پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے پہلے دور کے اپنے آخری میچ میں ہالینڈ نے میزبان قطر کو دو گولوں سے شکست دی ۔ جس کے ساتھ ہی ہالینڈ کے کھلاڑی گاکپو  نے ورلڈ کپ میں لگاتار تین میچوں میں گول  کئے اور ایسا کرنے والے  پہلے کھلاڑی بن گئے ۔  ہالینڈ  کی ٹیم نے گاکپو کے گول سے  ابتدائی برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف میں فرینکی ڈی جونگ نے گول کرکے ٹیم کو واضح برتری دلوائی۔
گروپ ’اے ‘کے دوسرے میچ میں سینیگال  کے کھلاڑی اسمائیلا سار نے پہلا گول کیا لیکن ایکواڈور نے 67 ویں منٹ میں  گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ جس کے بعد دوسرا اور فاتح کن گول سینیگال کے کپتان  کولیبالی نے کیا اور اس جیت کے ساتھ سینیگال نے عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
 گروپ ’بی ‘ کے مقابلے میں انگلینڈ نے ویلز کو 3-0 سے شکست دی۔ انگلینڈ کی جانب سے مارکس راشفورڈ  نے دو گول کئے جبکہ فل فوڈن نے ایک گول کیا اور اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے  گروپ ’بی‘ کے ٹاپر کے طور پر کوالیفائی کیا۔ جب کہ امریکہ نے ایران کو 1-0 سے ہرا کر  اس گروپ سے دوسری ٹیم کے طور پر   کوالیفائی کیا۔
ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں سب سے پہلے فرانس نے انٹری کی جس کے بعد  برازیل اور پرتگال نے بھی کوالیفائی کر لیا۔