ایک نیوز نیوز: رولز رائس اور ایزی جیٹ کے انجینئروں نے ہائیڈروجن سے چلنے والے جیٹ انجن کی کامیاب تجربہ کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کمپنیوں کے انجینئروں کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد 2050 تک کاربن کے اخراج میں کمی لانا ہے اور یہ ہائیڈروجن سے چلنے والے کسی جیٹ انجن کا دنیا میں پہلا تجربہ ہے۔
آزمائش میں استعمال کیا گیا انجن تبدیل شدہ رولز رائس اے ای 2100-اے تھا اور تجربہ برطانیہ میں ایک کھلے علاقے میں کیا گیا۔
فضائی سفرکاربن کے اخراج کی ایک بہت بڑی وجہ ہے اور جہازوں سے خارج ہونے والی کاربن کا گلوبل وارمنگ میں اضافے میں بڑا کردار ہے۔
کلائمیٹ ایسوسی ایشن کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق ہوا بازی کی وجہ سے دنیا میں خارج ہونے والی کاربن کا حصہ 5 فی صد ہے۔ تاہم متعدد کمپنیاں اس مسئلے کے ماحول دوست حل کی تلاش میں ہیں۔
لیکن اس ٹیکنالوجی کے جہازوں میں باقاعدہ استعمال کےلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
رولز رائس کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر گریزیا وِٹاڈِینی کے مطابق ہائیڈروجن کی یہ کامیاب آزمائش ایک دلچسپ سنگِ میل ہے۔ ہم لوگ ہائیڈروجن کی مدد سے صفر کاربن کے ممکنات کو دریافت کرنے کے لیے اپنی حدود کو آگے دھکیل رہے ہیں جو مستقبل کے فضائی سفر کو نئی شکل دینے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔