ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟

ملک کے میدانی علاقوں آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟
کیپشن: ملک کے میدانی علاقوں آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟

ایک نیوز نیوز:محکمہ موسمیات نے پاکستان کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے اور رواں ہفتے دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ چند روز کے حوالے سے جاری ایڈوائزی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں مسلسل خشک موسم رہنے کے باعث رواں ہفتے دھند پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی اور شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنا شروع ہوگئی ہے جب کہ بالائی سندھ میں بھی صبح کےاوقات میں دھند پڑے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند نے سفر دشوار کردیا ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے دونوں صوبوں میں موٹر ویز کو کئی مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کردیاتھا۔

موٹروے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ دوران سفر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال لازمی کریں، گاڑیوں کی رفتار کم اور درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔