بائیس ماہ کی عمر میں اغوا ہونیوالی بچی 51 سال بعد والدین کو مل گئی

Nov 30, 2022 | 09:24 AM

ایک نیوز نیوز: امریکا میں نصف صدی قبل اغوا ہو جانے والی ایک بچی مل گئی ہے اور51 سالوں کے بعد اپنے والدین سے مل گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلیسا ہائی اسمتھ کو 23 اگست 1971 کو ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ سے بچی کی دیکھ بھال کرنے والے شخص نے اغوا کیا تھا، میلیسا کی عمر اس وقت صرف 22 ماہ تھی۔

میلیسا کی والدہ آلٹا اپینٹینکو نے 1971 میں بچی کی دیکھ بھال کرنے کےلئے بیبی سٹرکی جاب کے لیے اخبار میں اشتہار دیا تھا، جس پر ایک انجان خاتون نے ان سے نوکری کے لیے رابطہ کیا تھا اورانہوں نے اسے بچی کی کئیر کےلئے نوکری پر رکھ لیا تھا۔

بچی کو خاتون کے حوالے کیا گیا اور وہ بچی کو لے کر فرار ہوگئی۔

رواں سال ستمبر میں بچی کے والدین کو اشارہ ملا کہ وہ چارلسٹن میں موجود ہے، جو کہ فورٹ ورتھ سے 11 سو کلومیٹر دور ہے۔ میلیسا کے والدین کو ڈی این اے ٹیسٹ ، پیدائشی نشان اور تاریخ پیدائش کی مدد سے یقین ہوا وہ ان کی ہی بیٹی ہے۔

جس کے بعد میلیسا اپنے بچوں کے ساتھ اپنی والدہ، والد سے فورٹ ورتھ میں فیملی چرچ میں ملی گئی ہے۔ اس موقع پر میلیسا نے کہا کہ اسے والدین سے مل کر بہت خوشی ملی ہے۔

اغوا کرنے والی خاتون کے حوالے سے ابھی کچھ معلوم نہیں ہو سکا، جبکہ میلسا کو پالنے والی خاتون نے بھی اقرار کر لیا ہے کہ اسے اغوا کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں